پی ٹی آئی کا نہیں، پوری قوم کا صدر ہوں ، عارف علوی

صدر مملکت:مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر حکومت کو مبارکباد

اسلام آباد: پاکستان کے نومنتخب صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے نہیں بلکہ پوری قوم اور ہر جماعت کے صدر ہوں گے۔

صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بہتر انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور کوشش کریں گے کہ بے روزگار کو روزگار اور عوام کو صحت کو سہولتیں فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی تحریک انصاف کے ورکرز کی محنت کا نتیجہ ہے۔ پی ٹی آئی کا پیغام اب حکومت کا پیغام بن گیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جہاں ان کی ضرورت ہو گی وہ ملک کی خدمت کے لیے حاضر ہیں۔

نومنتخب صدر نے اعلان کیا کہ وہ فی الحال پارلیمنٹ لاجز میں رہیں گے، انہوں نے کہا کہ پروٹوکول اور سیکیورٹی میں فرق ہوتا ہے، یہ فرق ملحوظ خاطر رکھا جائے۔


متعلقہ خبریں