ایشیا کپ: پاکستان کی 16 رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان

ایشیا کپ: پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان ہوگیا

ایشیا کپ: پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان ہوگیا


لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سیلیکٹر انضمام الحق نے ایشیا کپ 2018 لے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے یہ اعلان کیا، پاکستانی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، فخر زمان، بابر اعظم، شاداب خان، امام الحق، شان مسعود، آصف علی، حارث سہیل، محمد نواز، حسن علی، عثمان شنواری، جنید خان ، شاہین آفریدی  اور محمد عامر شامل ہیں۔

فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہو جانے والے عماد وسیم، محمد حفیظ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

عماد گذشتہ دنوں لاہور میں جاری کیمپ میں طلبی کے بعد 18 رکنی کیمپ میں جگہ بنانے میں کامیاب تو ہوئے لیکن فائنل سیلیکشن سے قبل ہونے والا فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کر سکے، منگل کو ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور اسپورٹ اسٹاف عماد وسیم کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے لئے ایک اور موقع دیا گیا لیکن وہ اپنی  فٹنس ثابت نہ کر پائے۔

سابق کپتان محمد حفیظ اپنی بہن کی علالت کے باعث پیر کے روز ٹیسٹ نہیں دے سکے تھے، ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی منگل کو ہوا اور ہم نیوز کے ذرائع بتاتے ہیں کہ وہ بھی ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے۔

ایشیا کپ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات  میں شروع ہو گا، گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو گروپ اے کی کوالیفائر ٹیم کے خلاف کھیلے گی جبکہ 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہو گا۔

 


متعلقہ خبریں