امام الحق کا خاتون کرکٹر کیلیے تحفہ

امام الحق کا خاتون کرکٹر کیلیے تحفہ | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: قومی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق نے خاتون کھلاڑی ارم جاوید کو بیٹ کا تحفہ دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اس سے رنز کا انبار لگائیں گی۔

ارم جاوید پاکستان کی طرف سے 15 ون ڈے اور 21 ٹی20  میچز کھیل کر خواتین کرکٹ ٹیم میں ایک اچھی بلے باز کے طور پر سامنے آئی ہیں۔

امام الحق نے نیک تمناوں کے ساتھ خاتون کرکٹرکواپنا بلا تحفے میں دیتے ہوئے کہا کہ آپ بھی حریف ٹیموں کےخلاف رنز کے انبار لگا دیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے بیٹ کے ساتھ اپنی سیلفی بھی ریلیز کی ہے۔

قومی ٹیسٹ کرکٹر نے اس امید کے ساتھ  انھیں بیٹ گفٹ کیا ہے کہ وہ اپنے کھیل میں نکھارلائیں گی۔

ارم جاوید نے امام الحق کو اپنا بھائی قراردیتے ہوئے خوبصورت تحفے کا شکریہ ادا کیا ہے۔


متعلقہ خبریں