ڈیویلئرز، اسمتھ، وارنر پی ایس ایل 4 کا حصہ ہوں گے

ڈیویلئرز، اسمتھ، وارنر پی ایس ایل 4 کا حصہ ہوں گے


لاہور: جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز اے بی ڈیویلئرز کے پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن  کا حصہ ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر ڈیویلئرز کی شرکت کے حوالے سے خبریں گرم ہیں، لیگ سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات نے بھی معروف کرکٹر کی پی ایس ایل میں آمد کی تصدیق کردی ہے تاہم اس ضمن میں باضابطے کا اعلان ہونا باقی ہے۔

اس سے قبل سپر لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر شائقین کو اشارہ دیا گیا تھا کہ ایک ایسا مشہور کرکٹر لیگ کا حصہ بننے جارہا ہے جو کہ ایک بہترین بلے باز ہونے کے ساتھ ساتھ، اچھا فیلڈر، وکٹ کیپر، گیند باز اور کپتان بھی رہا ہے۔

اس پر شائقین کی بڑی تعداد نے اے بی ڈیویلئرز کا نام لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  سابق افریقی کپتان نے اپی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے لیے دستیابی ظاہر کردی ہے، اگلے ایڈیشن میں وہ تین ہفتے کے لیے  دستیاب ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈیویلئرز کے علاوہ سابق آسٹریلوی اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر سے بھی بات چیت جاری ہے اور ان کی جانب سے مثبت اشارے مل رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں