ایم سی آئی کا ہفتہ وار بازاروں کے لیے ہدایت نامہ


اسلام آباد: میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کے شعبہ ڈائرکٹریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن  (ڈی ایم اے) نے ہفتہ وار بازار کے اسٹال مالکان کواپنے اسٹال میں آگ بھجانے والے آلات نصب کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ بازار بند ہونے پر اسٹال میں جنریٹر, گیس سلنڈر اور پیٹرول رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی، بیٹریز اور دیگر کوئی بھی آتش گیر مادہ اسٹال میں نہ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

انتضامیہ کے مطابق بازار بند ہونے پر مالک اسٹال کو سامان اٹھانا ہوگا اور اسٹال خالی کرنا ہو گا۔

نوٹس کے مطابق ہفتہ وار بازار کے اوقات کار طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک ہوں گے اور تمام اسٹال مالکان اوقات کار پر سختی سے عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں