مسلمان ممالک کا اتحاد ضروری ہے، وزیراعظم

مسلمان ممالک کا اتحاد ضروری ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی ہے اور انہیں ایشیائی تعاون ڈائیلاگ سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے کہا وہ ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے، خطےکی ترقی اورخوش حالی کے لیے دوطرفہ تعاون کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

گستاخانہ خاکوں کے منسوخ ہونے کے معاملے پرانہوں نے مسلمان ممالک کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مغرب میں اسلام کے بارے میں پھیلے خبط کا مقابلہ کیا جا سکے۔

وزیراعظم پاکستان نے خطے میں مکمل امن و استحکام کی بحالی پر زور دیا اور کہا کہ یہاں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پاکستان اور ایران کا تعاون ضروری ہے۔

وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈرکی طرف سے مسئلہ کشمیر کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تمام مسلم ممالک کو متحد ہونا ہو گا۔

ایشیائی تعاون ڈائیلاگ کانفرنس اکتوبر میں ایران میں ہو رہی ہے جس میں مختلف ممالک کے سربراہ شرکت کریں گے۔


متعلقہ خبریں