ایرانی، جاپانی وزرائے خارجہ آج پاکستان آ رہے ہیں

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف دو روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گے | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور جاپان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ نئی حکومت کے قیام کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق جواد ظریف وزیراعظم عمران خان اور سیاسی وعسکری رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ایرانی وزیرخارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ون آن ون ملاقات بھی کریں۔

پاکستان آمد سے دس گھنٹے قبل جواد ظریف نے ترکی کا اچانک دورہ کر کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

جاپان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور بھی دو روزے پر آج پاکستان آ رہے ہیں۔ جاپانی وزیر مملکت شاہ محمود قریشی اور دیگر حکومتی شخصیات سےملاقاتیں کریں گے۔

جاپانی وزیر مملکت برائے خارجہ امور جاپان کے تعاون سے بننے والے ترقیاتی منصوبوں کی دستخطی تقریب میں شرکت بھی کریں گے۔


متعلقہ خبریں