امریکی پابندیوں کے خلاف ایران اقوام متحدہ پہنچ گیا

امریکی پابندیوں کے خلاف ایران اقوام متحدہ پہنچ گیا | urduhumnews.wpengine.com

تہران: امریکہ کی جانب سے عائدہ کردہ پابندیوں کو نامنصفانہ قرار دینے والے ایران نے اقوام متحدہ کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واشنگٹن کو پابندیاں واپس لینے کا حکم دیا جائے۔

عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرتے ہوئے تہران نے موقف اپنایا ہے کہ تنازع کا سفارتی حل تلاش کرنے کی کوشش کی جسے رد کر دیا گیا۔

عالمی معاملات میں منصفی کی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے قائم عدالت کے صدر کا کہنا ہے کہ جو بھی فیصلہ آئے امریکہ اس کا احترام کرے۔

ایران نے موقف اپنایا ہے کہ امریکہ 1955 کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

دوسری جانب امریکہ نے معاملہ پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ مقدمہ عالمی عدالت انصاف لے جانا امریکہ کے معاملات میں مداخلت ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ ایران کےموقف کا ہیگ میں بھرپور دفاع کریں گے۔

تہران نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےایران سے کیا گیا معاہدہ توڑنے کا جو معاملہ عالمی عدالت انصاف پہنچایا ہے توقع کی جا رہی ہے کہ اس کا فیصلہ ایک ماہ میں کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں