افغانستان میں داعش کے سربراہ ڈرون حملے میں ہلاک

افغانستان میں آٹھ پاکستانی شہید

سعد ارہابی کے نام سے پہچانے جانے والے داعش کے سربراہ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں موجود داعش کی خفیہ پناہ گاہ پر حملہ کیا گیا۔

ننگرہار کے گورنر کے ترجمان نے داعش کے سربراہ کی ڈرون حملے میں مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں 

عالمی میڈیا نے  صوبائی حکومت کے ترجمان عطااللہ کھوگیانی کے حوالے سے بتایا کہ اس ڈرون حملے کے نتیجے میں داعش کے دو اڈے بھی تباہ کیے گئے ہیں۔

افغان انٹیلی جنس اہلکاروں کے مطابق دہشت گردی کے خلاف اس آپریشن میں بین الاقوامی فوجوں کا تعاون حاصل تھا۔

امریکی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل مارٹن اوڈونل نے ایک امریکی نشریاتی ادارے  سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ امریکی فوجوں نے ہفتے کے روز ایک دہشت گرد تنظیم کو ہدف بنایا ہے۔

داعش نے افغانستان میں اپنی سرگرمیاں 2015 میں شروع کی تھیں اور ارہابی اُس کے بعد سے اب تک مارے جانے والا اس تنظیم کا چوتھا لیڈر ہے۔


متعلقہ خبریں