پی آئی اے کا بعد ازحج آپریشن پیر سے شروع ہوگا

پی آئی اے نے ملازمین کیلئے رضاکارانہ اسکیم متعارف کر وادی

کراچی: حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے پاکستان انٹرینشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا بعد از حج آپریشن پیر سے شروع ہو رہا ہے۔

بعد از حج آپریشن کے سلسلے میں پی آئی اے اپنی پروازیں بروز پیر 27 اگست سے شروع کرے گا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق بعد از حج آپریشن کے دوران جدہ اور مدینہ منورہ سے 225 خصوصی اور شیڈول پروازیں چلائی جائیں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ پہلی حج پروازیں  کراچی اور اسلام آباد پہنچیں گی جن کے ذریعے 700 سے زائد حجاج کرام وطن واپس لوٹیں گے جبکہ لاہور کے لیے پہلی حج پرواز منگل کی صبح 7 بجے پہنچے گی۔

رواں حج آپریشن میں  پی آئی اے 68 ہزار سے زائد حجاج کو اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد پہنچائے گی۔

قومی ائیرلائن کا  27 اگست سے شروع ہونے والا بعد از حج آپریشن 25 ستمبر تک جاری رہے گا۔

پی آئی اے نے 17 اگست کو اپنا قبل از حج آپریشن مکمل کیا تھا جس میں 68 ہزار پاکستانی عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں