نامزد گورنر بلوچستان بھی نیب زدہ نکلے

نامزد گورنر بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی بھی نیب زدہ نکلے


کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے گورنر بلوچستان کے منصب کے لیے نامزد کردہ ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی بھی نیب زدہ نکلے۔

ہم نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر امیر محمد کے خلاف نیب میں 2015 سے تحقیقات جاری ہیں، ان پر کینڈی سنٹر کوئٹہ کے لیے مہنگے داموں آلات کی خریداری کا الزام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے ڈاکٹر امیر محمد کے خلاف آئندہ دو ماہ میں تحقیقات مکمل ہونے کآ امکان ہے۔

اس حوالے سے ڈاکٹر امیر محمد کا مؤقف لینے کے لیے اُن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن تاحال رابطہ نہیں ہو سکا۔

اب سے چند گھنٹے قبل وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر امیر محمد خان کو گورنر بلوچستان نامزد کیا تھا۔

بلوچستان کے نامزد گورنر کا تعلق بلوچستان کے ضلع لورالائی سے ہے۔ صوبے کے ممتاز معالج ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی بلوچستان کے جوگزئی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور اُن کے والد  قائداعظم کے قریبی ساتھی تھے-

ڈاکٹر امیر محمد جوگزئی کے بڑے بھائی گل محمد خان جوگزئی بھی بلوچستان کے گورنر رہ چکے ہیں، امیر محمد جو گزئی بچوں کے معالج کی حثیت سے چلڈرن اسپتال کوئٹہ کے چیف کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں.


متعلقہ خبریں