خیبر میں بم ناکارہ بنانے والی گاڑی کے قریب دھماکہ

خیبر میں بم ناکارہ بنانے والی گاڑی کے قریب دھماکہ | urduhumnews.wpengine.com

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع اور سابقہ خیبر ایجنسی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کے قریب دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا تاہم خوس قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کو دھماکہ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکہ کی نوعیت کا ذکر کرتے ہوئے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ریموٹ کنٹرول بم پھٹنے سے ہوا ہے۔

معاملہ کی تفصیل بتاتے ہوئے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل جمرود کے سپیرہ روڈ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کے قریب اس وقت دھماکہ ہوا جب گاڑی پہلے سے موجود بم کی اطلاع پر کارروائی کے لیے جا رہی تھی۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ڈی ایس سکوارڈ سرکاری سکول میں موجود بم کو ناکارہ بنانے کے لئے جارہی تھی۔

بم اور بارودی مواد ناکارہ بنانے والی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔


متعلقہ خبریں