پرویز خٹک موروثی سیاست میں سب سے آگے

مولانا فضل الرحمان سےمذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیر دفاع

فوٹو: فائل


پشاور: تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد وزیر دفاع  پرویز خٹک نے موروثی اور خاندانی سیاست میں متحدہ مجلس عمل ( ایم ایم اے ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پرویز خٹک نے پارٹی میں اثرورسوخ کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے اپنے خاندان کے دیگر 5 افراد کو اقتدار کی راہداریوں تک پہنچا دیا ہے جس کے باعث نومنتخب وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے موروثی سیاست کو ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کے داماد عمران خٹک ایک بار پھر رکن قومی اسمبلی بننے میں کامیاب ہوئے تو دوسری طرف ان کی بھابھی نفیسہ خٹک اور بھتیجی ساجدہ بیگم بھی مخصوص نشستوں پر قومی اسمبلی میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئیں۔

پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک ضلع ناظم نوشہرہ ہیں تو بھانجا احد خٹک تحصیل ناظم کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہے۔ اسی طرح ان کے بیٹے اسحاق خٹک اپنے والد کی خالی ہونے والی صوبائی نشست پی کے 61 سے انتخاب لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

پرویز خٹک کی ان پھرتیوں کے بعد مولانا فضل الرحمان خاندان کے پانچ افراد کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا بیٹا اور خواہر نسبتی رکن قومی اسمبلی، بھائی اور سالی رکن صوبائی اسمبلی جبکہ ایک بھائی سینیٹر کے عہدے پر فائز ہیں۔


متعلقہ خبریں