پشاور کے یتیم بچوں کا جشن آزادی


پشاور: پاکستان کا 71 واں یوم آزادی ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا گیا جس میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔

14 اگست کے جشن کے سلسلے میں پشاور کی فلاحی تنظیم ’ترس‘  کے نوجوانوں نے یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے پاکستان کا جشن آزادی منانے کے لیے تقریب کا اہتمام کیا۔

بے آسرا، بے سہارا اور والدین کے سائے سے محروم  بچوں کے لیے سجائی گئی تقریب میں نوجوان رکن  صوبائی اسمبلی کامران بنگش نے بھی شرکت کی۔

کامران بنگش نے بچوں کے ساتھ مل کر پرچم کشائی کی اور آزادی کا کیک کاٹا، بچوں نے ملی نغمے گائے اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی۔

پشاور کی فلاحی تنظیم نے نادار اور یتیم بچوں کو پاکستان کی خوشیوں میں شریک ہونے کا موقع اس جذبے کے تحت دیا کہ دیگر بچوں کی طرح ان معصوم فرشتوں کا بھی پاکستان پر مکمل حق ہے۔

تقریب کے اختتام پر بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے اورآتش بازی کا اہتمام کیا گیا۔


متعلقہ خبریں