مشتاق غنی خیرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر نامزد

گورنر خیبرپختونخوا کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنیکا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں مختلف عہدوں پر نامزدگیوں کا عمل مکمل کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے  لیے قاسم سوری امیدوار ہوں گے، خیرپختونخوا اسمبلی میں اسپیکر کے امیدوار مشتاق غنی ہوں گے جبکہ محمود جان ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب لڑیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ان نامزدگیوں کی منظوری دے دی ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں موجود اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر شپ کے لیے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی۔

خیبرپختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں کے مابین طے شدہ  فارمولے کے تحت ایوان میں قائد حزب اختلاف متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) سے لایا جائے گا۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی نشستوں کے لیے امیدوار منگل کی شام 4 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جبکہ رات 12 بجے تک کاغذات واپس لیے جا سکیں گے، جمعرات 15 اگست کو صبح 10 بجے دونوں نشستوں پر خفیہ بیلٹ پیپرز کے ذریعے انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں