حکمت عملی کیا ہو؟ جماعت اسلامی کا اجلاس شروع

مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے جماعت اسلامی کا اجلاس | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ سینیٹر سراج الحق کی زیرصدارت پارٹی کی مجلس شوری کا اجلاس مرکزی دفتر منصورہ میں ہوا جس میں آئندہ کے لیے حکمت عملی طے کی جا رہی ہے۔

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق مجلس شوریٰ کا اجلاس دو روز (ہفتہ اور اتوار) تک جاری رہے گا۔

مرکزی شوری کے اجلاس میں سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن، جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ، مرکزی نائب امیر میاں محمد اسلم، پروفیسر ابراہیم، حافظ محمد ادریس، راشدنسیم، اسداللہ بھٹوایڈووکیٹ اور ڈاکٹر فرید احمد پراچہ شریک ہیں۔

حالیہ انتخابات کے بعد ہونے والے اہم اجلاس میں جماعت اسلامی کے چاروں صوبائی امراء میاں مقصود احمد، سینیٹر مشتاق احمد خان، ڈاکٹر معراج الھدٰی صدیقی اور مولانا عبد الحق ہاشمی بھی شریک ہیں۔

منصورہ میں ہونے والے اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال پر غور اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیا جانا ہے۔


متعلقہ خبریں