ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا

اسلام آباد: ذوالحج  کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 12 اگست کو کراچی میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

کراچی کے علاوہ اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کی شام محکمہ موسمیات کی عمارت میں منعقد ہو گا جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق اس بار 12 اگست اتوار کے روز ذوالحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

اتوار کو چاند نظر آنے کی صورت میں یکم ذی الحج 13 اگست بروز پیر کو ہوگی، فرزندان اسلام 21 اگست بروز منگل کو فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے اور عید الاضحی 22 اگست بروز بدھ 10 ذوالحج کو ہو گی۔


متعلقہ خبریں