پاک آسٹریلیا سیریز: مہمان ٹیم کی بالنگ لائن کو دھچکا

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز: مہمان ٹیم کی بالنگ لائن کو دھچکا | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: دو اہم آسٹریلوی بالرز کی عدم دستیابی کے باعث اکتوبر میں شیڈول پاک آسٹریلیا سیریز شروع ہونے سے قبل ہی مہمان ٹیم کی بالنگ لائن کو شدید دھچکا لگا ہے۔

مہمان ٹیم کے دو بالر پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ بون سٹریس انجری کا شکار ہو گئے ہیں اور پاکستان کے خلاف سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

دبئی میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کے خلاف سلیکشن کے لیے صرف مچل اسٹارک دستیاب ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ اور ٹی20 سیریز رواں سال ستمبر اور اکتوبر میں شیڈول ہیں جس کی میزبانی پاکستان دبئی میں کرے گا۔

کرکٹ رینکنگ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی پوزیشنز

ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ رینکنگ میں پاکستان کی پانچویں اور آسٹریلیا کی چھٹی پوزیشن ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کا تیسرا اور پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔ ٹی20 رینکنگ میں پاکستان کا پہلا اور آسٹریلیا کا تیسرا نمبر ہے۔

آسٹریلوی ٹیم نے 1998 کے بعد سے پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا اور دونوں ممالک متحدہ عرب امارات، انگلینڈ اور سری لنکا کے میدانوں کو سیریز کے لیے نیوٹرل وینیو کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں