کراچی، لاہور سمیت دیگر شہروں میں رم جھم کا امکان


اسلام آباد/کراچی/لاہور/پشاور/کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے کراچی، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، ہزارہ، ڈیرہ اسماعیل خان اورپاراچنار میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں درجہ حرارت  کم سے کم 25 زیادہ سے زیادہ 33، کراچی میں کم سے کم 27 زیادہ سے زیادہ 31، لاہور میں کم سے کم 26 زیادہ سے زیادہ 31، پشاور میں کم سے کم 26 زیادہ سے زیادہ 34 اورکوئٹہ میں کم سے کم 22 زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان  ہے۔

بھارت سے مون سون کے کمزور سسٹم کے سندھ میں داخل ہونے کا امکان محکمہ موسمیات نے ظاہرکیا ہے جس کی وجہ سے صوبے میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق شہر قائد میں اس وقت ہوائیں رک گئی ہیں اور حبس کی کیفیت ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے اورآئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ہم نیوز کے مطابق لاہور پہ سرمئی بادلوں کا ڈیرہ ہے اور ہلکی ہلکی ہوا چلنے سے حبس میں کمی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج دوپہر تک شہر میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

لاہور میں آئندہ دو دن تک موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی پیشن گوئی بھی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں