ارکان اسمبلی آج الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کریں گے

موجودہ حکومت نے ہسنتا بستا پاکستان 2 سال میں اجاڑ دیا، احسن اقبال

فوٹو: فائل


لاہور: سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کاوشیں بہت پرانے پاکستان کی یاد  دلا رہی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی الیکشن کمیشن کے باہر 8 اگست کو احتجاج کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت بنانے کے لیے غلط طریقہ کار استعمال  کر رہی ہے جبکہ عمران خان نے اپنی وزارت عظمیٰ کے لیے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جس سطح کی دھاندلی کر کے عمران خان وزیراعظم بننا چاہتے ہیں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، انتہا تو یہ  ہے کہ کل تک عمران خان جن سیاسی جماعتوں کے ساتھ  بیٹھنے پر ہمیں طعنے دیا کرتے تھے آج انہی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ نون نے وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے اپنے ناموں پر غور کیا ہے جبکہ ہارس ٹریڈنگ اور انتخابی دھاندلی کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں