اٹلی: بولوگنا ہوائی اڈے کے قریب دھماکہ، 2 افراد ہلاک، 70 زخمی


روم: اٹلی کے شہر بولوگنا میں واقع ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں اب تک 2 افراد  ہلاک اور 70 زخمی  ہو گئے ہیں، مقامی میڈیا  کے مطابق زخمیوں میں سے 14 کی حالت نازک  ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایئر پورٹ کے قریب  موٹر وے کے ایک پل پر آتش گیر مادے سے بھرا ایک ٹرک  دوسرے ٹرک سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا اور دونوں ٹرکوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ  گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے پل میں شگاف پڑ گیا، پولیس نے جائے وقوعہ کے آس پاس کا علاقہ آمد و رفت کے لیے بند کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں