موسلادھار بارشوں کا سلسلہ دو روز جاری رہنے کا امکان


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں علی الصبح برسنے والی بوندیں تھم تو گئی ہیں لیکن محکمہ موسمیات نے گرمی اور حبس بھرے موسم کے ستائے شہریوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید بارشیں ہوں گی۔

پیر کے روز ہزارہ ڈویژن، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جب کہ مالاکنڈ، پشاور، مردان، کوہاٹ، لاہور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پیر سے بدھ کے دوران خیبرپختونخوا کےعلاقے بنوں، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، ڈی آئی خان ڈویژن اور پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، بہاولپور، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز میں سندھ  کے علاقے حیدرآباد، شہید بینظیرآباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن، میرپورخاص، ٹھٹھہ ڈویژن اور بلوچستان کے علاقے ژوب، قلات ڈویژن میں بھی بارش کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

موسمی اتار چڑھاؤ پر نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔


متعلقہ خبریں