لکی مروت: منجی والا لنک روڈ پر مسافر بس اور پک اپ میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
حادثے کا شکار ہونی والی مسافر بس فیصل آباد سے بنوں جا رہی تھی۔