چین میں پھنسے پاکستانی ، شاہین ایئر کا پی آئی اے سے رابطہ

فوٹو: فائل


لاہور: چین کے شہر کوانگزو میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے شاہین ایئرانٹرنیشنل کی انتظامیہ نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) سے رابطہ کر لیا ہے۔

ترجمان شاہین ایئر انٹرنیشنل کے مطابق پی آئی اے کو کمرشل ٹرمز کی درخواست بھیج دی گئی ہے جس کا جواب موصول ہونے کے بعد ان پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ انہیں مسافروں کی تکلیف کا احساس ہے اور وہ انہیں جلد سے جلد وطن واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ شاہین ایئرکی انتظامیہ نے تعاون کرنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا۔

جمعہ کو شاہین ایئر لائن کی چین جانے والی پرواز کو تیکنیکی خرابی کے باعث روک دیا تھا جس کے بعد 300 کے قریب پاکستانی چین کے شہر گوانگزو میں پھنس گئے تھے۔

جمعرات کو چیف جسٹس پاکستان نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے شاہین ایئرلائن کو حکم دیا تھا کہ ان پاکستانیوں کو 6 اگست تک وطن واپس لایا جائے، عدالت نے ایئرلائن کے مالک کو بھی 7 اگست کو طلب کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں