جیل میں مریم نواز کو منڈیلا، کیپٹن صفدر کو تصوف یاد آگیا

جیل میں مریم نواز نیلسن منڈیلا اور کیپٹن صفدر نعتیں پڑھتے ہیں | urduhumnews.wpengine.com

راولپنڈی: سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اڈیالہ جیل میں تین ہفتے ہوچکے ہیں جس کے بعد ان کے جیل میں گزرے شب و روز کی داستانیں بھی مختلف ذرائع سے باہر آنا شروع ہو گئی ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم قیدیوں کے ماحول میں گھل مل چکے ہیں اور تین ہفتوں میں متعدد بار اس خواہش کا اظہار کر چکے ہیں کہ تینوں قیدیوں کو ایک سیل میں منتقل کیا جائے۔

جیل حکام نے میاں نواز شریف کو جیل کے قوانین سے آگاہ کرکے بتایا کہ اس خواہش پر عمل نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی دیکھیں: نواز شریف و دیگر کی سزا کے خلاف درخواست پر فل بینچ کی تشکیل

ذرائع نے ’ہم نیوز‘ کو بتایا کہ مریم نواز دن بھر نیلسن منڈیلا پر لکھی مختلف کتابوں کا مطالعہ کرتی ہیں۔ انہوں نے متعدد خواتین قیدیوں اور ان کے بچوں سے دوستی بھی کر رکھی ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے جیل میں نئے دوست بنا لیے ہیں اور سارا دن نعتیں پڑھتے ہیں۔ جیل میں انہیں فقیرانہ سوچ یا تصوف پر مبنی خیالات رکھنے والے فرد کے طور پر جانا جانے لگا ہے۔

ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سزا پانے کے بعد نواز شریف، مریم نواز اڈیالہ جیل میں سزا بھگت رہے ہیں جب کہ کیپٹن (ر) صفدر تحقیقاتی اداروں سے تعاون نہ کرنے کی پاداش میں ملنے والی سزا گزار رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں