غیر قانونی سوسائٹی: عبدالعلیم خان سی ڈی اے طلب

سابق چیئرمین سی ڈی اے کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اسلام آباد: شہر میں غیر قانونی سوسائٹی کی تعمیر پر پاکستان تحریک انصاف کے  رہنما عبدالعلیم خان کو کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ بلڈنگز کنٹرول نے عبدالعلیم خان کو 8 اگست کو ساڑھے 10 بجے طلب کیا ہے جبکہ انہیں تمام  دستاویزات کے ساتھ جواب جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق اگر عبدالعلیم  خان مقررہ تاریخ پر پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیم بنانے کا کیس درج کرلیا جائے گا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر مروجہ قانون کے مطابق رجسٹرار اسلام آباد کو بھی کارروائی کی سفارش کی جائے گی جس کے مطابق پیش نہ ہونے کی صورت میں لے آوٹ پلان منسوخ  کردیا جائے گا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے معاملہ ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ کو بھیجا جائے گا جبکہ ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے معاملہ عدالت کے سپرد کیا جائے گا۔

سی ڈی اے نے اس حوالے سے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور دیگر محکموں کو بھی آگاہ کردیا اوراسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (آئیسکو)، سوئی ناردرن گیس پاکستان لمیٹٹد (ایس این جی پی ایل)، وزارت کیڈ، اسلام آباد انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو بھی مراسلہ بھیج دیا گیا۔


متعلقہ خبریں