پنجاب کمپنی اسکینڈل: سپریم کورٹ نے نیب سے رپورٹ طلب کرلی


لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب کمپنی اسکینڈل میں دس دن میں قومی احتساب بیورو(نیب) سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ اگر ریفرنس بنتا ہے تو ریفرنس بھی فائل کیا جائے۔

سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے حکم دیا کہ جن افسران کی تنخواہ تین لاکھ سے زائد ہے وہ بھی نیب میں پیش ہوں۔

عدالت عظمیٰ کے سربراہ نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ کسی کو خیال ہی نہیں یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے، اگر کوئی پیسے واپس نہیں کرے گا تو ہم نکلوا لیں گے۔

اس کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف بھی نیب میں یپش ہو چکے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور ان کے داماد عمران علی کا بھی بیان نیب میں ریکارڈ ہوچکا ہے۔


متعلقہ خبریں