مون سون بارشوں سے ایک جاں بحق، 13 زخمی

مون سون بارشوں سے ایک جاں بحق، 13 زخمی | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے  تصدیق کی ہے کہ مون سون کی بارشوں سے ایک شخص جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ مون سون بارشوں سے لکی مروت میں 50 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کو فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت کردی گئی ہے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد مختلف مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

سیلاب کے باعث جوتل میں دونوں واٹرچینلز مکمل طور پر ٹوٹ گئے ہیں جب کہ شاہراہ قراقرم بھی متاثر ہورہی ہے لیکن سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا جوتل کی آبادی کو کرنا پڑ رہا ہے۔

سیلابی ریلے نے پانچ ہزارسے زائد کی آبادی پرمشتمل بستی کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

ایک طرف وہاں کے واٹر چینلز مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں تو دوسری جانب مکئی کی کھڑی فصلیں بھی سیلاب کی زد میں آگئی ہیں۔

ایبٹ آباد میں ہونے والی طوفانی بارش سے برساتی ندی بالے مکمل طورپر بند ہوگئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق شاہراہ ریشم تالاب میں تبدیل ہوگئی ہے۔

منڈیاں سپلائی میرپور میں بارش سے پیدا ہونے والے  سیلابی ریلے سے جانی ومالی نقصانات کے ممکنہ خطرات نے بھی جنم لے لیا ہے۔


متعلقہ خبریں