مشاہد حسین سید مسلم لیگ ق کا تعاون حاصل کرنے پر مامور


لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کی قیادت نے مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کو منانے کی ذمہ داری مشاہد حسین سید کو سونپ دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مشاہد حسین سید نے چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین سے رابطہ کر کے ان سے وزیراعلی پنجاب کے لیے نون لیگ کی حمایت کی درخواست کی ہے۔ چوہدری برادران نے حمایت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کے لیے مہلت مانگ لی ہے۔

پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے مسلم لیگ نون نے 129 اور پاکستان تحریک انصاف نے 123 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ مسلم لیگ ق کے حصے میں سات نشستیں آئی ہیں۔

اسی طرح پنجاب اسمبلی میں 29 آزاد امیدواروں نے بھی فتح حاصل کی ہے جس کی وجہ سے مسلم لیگ ق اور آزاد امیدوار وزارت اعلی کے عہدے کے لیے کلیدی اہمیت اختیار حاصل کر چکے ہیں۔

دونوں بڑی جماعتیں پنجاب اسمبلی میں اپنا قائد ایوان لانے کے لیے آزاد امیدواروں اور ق لیگ کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ موجودہ انتخابات کے دوران پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق نے چند سیٹوں پر ایک دوسرے کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں