کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ، چار مقدمات کا فیصلہ محفوظ

کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ، چار مقدمات کا فیصلہ محفوظ | urduhumnews.wpengine.com

راولپنڈی:  کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتار میں رکاوٹ ڈالنے پر لیگی قیادت کے خلاف درج چار مقدمات میں عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

تین مقدمات میں ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن جج سعادت حسین ملک نے کی اور ایک مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کی۔

سماعت کے موقع پرملزمان سینیٹر چوھدری تنویر، سرفراز افضل، شکیل اعوان، دانیال چوھدری، شاہد غفور پراچہ، یاسر بٹ، زیب النسا، ملک ابرار اور ملک افتخار بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

نامزد ملزمان کے خلاف نیب اور پولیس نے تھانہ سٹی، نیو ٹاؤن اور تھانہ وارث خان میں چار مقدمات درج کرائے ہیں۔


متعلقہ خبریں