عمران خان کا الیکشن ایکٹ کو نظرانداز کرنا مہنگا پڑ گیا

پی ٹی آئی کا 21 جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا الیکشن ایکٹ کو نظرانداز کرنا مہنگا پڑگیا۔

انہوں نے سیکریسی آف بیلٹ کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے ٹی وی کیمرے کی موجودگی میں سب کے سامنے مہرلگائی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پی ٹی آئی سربراہ کا سب کے سامنے بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کا نوٹس لے لیا۔

آئین و قانون کے مطابق عام انتخابات کا انعقاد خفیہ رائے شماری کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کے تحت لازمی ہے کہ حق رائے دہی استعمال کرنے والا بیلٹ پیپر لے کر کمرے میں بنائے گئے پولنگ بوتھ میں اکیلا جائے اورپردے کے پیچھے مہر لگائے۔

ہم نیوز کے مطابق ای سی پی کے ذرائع تصدیق کرتے ہیں کہ عمران خان کے خلاف الیکشن ایکٹ کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے اوران کا ووٹ منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ذرائع ابلاغ (میڈیا) سے بات چیت کا بھی صبح الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹس لیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے بعد موجود میڈیا سے گفتگو کی تھی۔

پولنگ کے دن آج  ان کی گاڑی میں 1992 کے ورلڈ کرکٹ کپ کے حوالے سے ریلیز کیا جانے والا نغمہ بھی بج رہا تھا۔ اس ورلڈ کرکٹ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت عمران خان نے کی تھی اورپاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا۔

ای سی پی کے ضابطہ اخلاق کے تحت انتخابی مہم کے خاتمے کے بعد سیاسی جماعتیں اورانتخابی امیدواران ایسا کوئی ذریعہ (میڈیم) استعمال نہیں کرسکتے ہیں جو رائے دہندگان پر اثرانداز ہونے کی صلاحیت رکھتا ہو۔


متعلقہ خبریں