پاکستان نے زمبابوے کو 365 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستان کا زمبابوے کو 365 رنز کا ہدف |humnews.pk

بلاوایو: پانچویں ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کو 356 رنز کا ہدف دے دیا۔

زمبابوے کے شہر بلاوایو میں جاری سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان کے بلے باز بابراعظم نے صرف 72 گیندوں پرآٹھ چوکے اور دو چھکے لگا کرسنچری مکمل کی۔ مجموعی طور پر انہوں نے  106 رنز بنائے۔

گرین شرٹس کے سامنے میزبان ٹیم کی باؤلنگ فیل ہوگئی اور پاکستانی بلے بازوں نے تیز ترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ امام الحق 110، بابراعظم 106 اور فخرزمان 85 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سیریز میں فخر زمان کی کارکردگی اب تک سب سے اچھی رہی ہے۔  وہ پانچ میچوں کی سیریز میں بہترین اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی بنا چکے ہیں۔

فخرزمان نے ون ڈے میں تیز ترین ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی 34 سال بعد توڑا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز سر ووین رچرڈ نے 21  میچوں میں تیز ترین ہزار رنز بنائے تھے۔


متعلقہ خبریں