انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کو بدترین شکست، سیریز بھی چھن گئی

انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کو بدترین شکست، سیریز بھی چھن گئی | urduhumnews.wpengine.com

لیڈز: انڈین میڈیا کے دعووں اور بھارتی ٹیم کے اعلانات کے برعکس انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز کے آخری مقابلے میں بھارتی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے بدترین شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

منگل کو لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد انڈین کھلاڑیوں نے میزبانوں کو جیتنے کے لئے 257 رنز کا ہدف دیا۔

محض 13 رنز پر اپنی پہلی وکٹ کھونے والی بھارتی ٹیم کو اگلی دونوں شراکتوں نے قدرے سنبھالا دیا۔ کپتان ویرات کوہلی 71، شیکھر دھون 44 اور مہندر سنگھ دھونی 42 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کرنے والی انگلش ٹیم نے بھارتی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور محض 44ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر ٹارگٹ حاصل کرلیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے شاندار سنچری اسکور کی جب کہ کپتان اوئن مورگن 88 رنز بنانے میں کامیاب رہے، تین وکٹیں حاصل کرنے پر عادل رشید کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا


متعلقہ خبریں