مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالنا بھارت کو مہنگا پڑ گیا، بنگلا دیش نے بڑی پابندی عائد کر دی۔
بنگلا دیشی حکومت نے سخت ردعمل دیتے ہوئے آئی پی ایل کی نشریات اور تشہیر پرغیرمعینہ مدت کے لئے پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
بنگلا دیش حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں آئی پی ایل سے متعلق تمام نشریات فوری طور پر معطل کردی گئی ہیں۔
بھارتی ٹی ٹوئنٹی لیگ پر پابندی کا فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے، اعلامیہ کے مطابق بنگلہ دیش میں آئی پی ایل کے میچز، پروموشنز اور ایونٹ کی کوریج پر پابندی ہوگی۔
آئی پی ایل سے نکالے جانے پر مستفیض الرحمان کا ردعمل آ گیا
آئی پی ایل کی نشریات پر آج سے پابندی نافذ کر دی گئی ہے اور یہ پابندی آئندہ احکامات تک جاری رہے گی۔

