آئی پی ایل سے نکالے جانے پر مستفیض الرحمان کا ردعمل آ گیا

آئی پی ایل سے نکالے جانے پر مستفیض الرحمان کا ردعمل آ گیا

آئی پی ایل سے نکالے جانے پر مستفیض الرحمان کا ردعمل آ گیا۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مستفیض الرحمان کو اسکواڈ سے ریلیز کرنے کی تصدیق کر دی ہے، فرنچائز کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی کی ہدایت کے بعد ریلیز کا عمل مشاورت اور طریقہ کار کے تحت کیا۔

بنگلا دیش کے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مستفیض الرحمان نے کہا کہ اگر آپ کو ڈراپ کیا جائے تو اور کیا کر سکتے ہیں؟

واضح رہے کہ انہیں آئی پی ایل 2026 کی نیلامی کے دوران دسمبر 2025 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 9.20 کروڑ بھارتی روپے میں سائن کیا تھا۔

بنگلا دیشی کھلاڑیوں پر بھی آئی پی ایل کے دروازے بند، بھارتی کرکٹ بورڈ کا متعصبانہ فیصلہ

اس موقع پر انتہا پسند ہندوؤں اور رہنماؤں نے شاہ رخ خان کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور بی جے پی رہنما نے تو انہیں غدار بھی قرار دے دیا تھا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp