اُڑان پاکستان نے 90 ہزار ماہانہ فیلوشپ کا اعلان کر دیا، جانئے اپلائی کا طریقہ

Uraan Pakistan

اسلام آباد: اُڑان پاکستان نے اپنے فلیگ شپ ینگ ڈیولپمنٹ فیلوشپ (YDF) پروگرام کا آغاز کر دیا۔ جس کے تحت پبلک پالیسی اور قومی ترقی کے شعبے میں عملی تجربہ حاصل کرنے کے خواہشمند نوجوان پروفیشنلز کو ماہانہ 90 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

ینگ ڈیولپمنٹ فیلو شپ ایک سالہ مکمل پروگرام حکومت پاکستان کی وزارت منصوبہ بندی۔ ترقی و خصوصی اقدامات کے تحت پلاننگ کمیشن کی جانب سے پیش کیا جا رہا ہے۔ اور اس اقدام کا مقصد ترقیاتی منصوبہ بندی، پبلک پالیسی، جدت اور اصلاحاتی سرگرمیوں کے حوالے سے منظم عملی تجربہ فراہم کر کے بااثر اور وژن رکھنے والی نئی قیادت کو تیار کرنا ہے۔

پروگرام کے تحت منتخب فیلوز سینئر پالیسی سازوں کے ساتھ ساتھ سرکاری اور نجی اداروں میں کام کریں گے۔ اور قومی سطح پر پالیسی سازی کے عمل میں براہِ راست عملی تجربہ حاصل کریں گے۔

اہلیت کے معیار کے مطابق امیدوار کی عمر 21 سے 30 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ اور اس کے پاس کسی مستند ملکی یا غیر ملکی یونیورسٹی سے متعلقہ شعبے میں ماسٹرز ڈگری یا 16 سالہ پیشہ ورانہ تعلیم ہونی چاہیے۔ کم از کم GPA 3.2 ہونا لازم ہے۔

مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے امیدوار اہل ہوں گے۔ جن میں ترقی و معیشت، فنانس و اکاؤنٹنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، پبلک پالیسی و گورننس، توانائی۔ تعلیم و صحت، پراجیکٹ مینجمنٹ، ڈیٹا اینالٹکس، اربن پلاننگ، آبی وسائل۔ انفراسٹرکچر و تعمیرات، برآمدات و تجارت اور دیگر ترقیاتی شعبے شامل ہیں۔

منتخب ینگ ڈیولپمنٹ فیلوز کو ایک سال تک ماہانہ 90 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ تاہم حکام کے مطابق نامکمل درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ صرف شارٹ لسٹ امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔ اور کسی قسم کا ٹی اے/ڈی اے نہیں ہو گا۔

درخواست دینے کے لیے امیدواروں کو پلاننگ کمیشن کی ویب سائٹ (www.pc.gov.pk/web/career) پر دستیاب مقررہ درخواست فارم پُر کر کے کوریئر کے ذریعے ارسال کرنا ہو گا۔

درخواست گزاروں کو فارم کے ساتھ اپنا سی وی اور تعلیمی اسناد و دیگر دستاویزات کی تصدیق شدہ نقول 13 جنوری 2026 تک ارسال کرنا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت میں شامل کچھ لوگ طالبان کو بھتہ دیتے ہیں، خواجہ آصف

حکام نے ملک بھر کے اہل نوجوانوں کو درخواست دینے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیلوشپ پاکستان کی قومی ترقی میں بامعنی کردار ادا کرنے اور قیمتی پیشہ ورانہ تجربہ حاصل کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp