قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ سری لنکا کیخلاف سیریز تمام کھلاڑیوں کیلئے اپنی صلاحیت دکھانے کا بہترین موقع ہے،ورلڈ کپ سے قبل یہاں کھیلنا ہمارے لیے بڑا فائدہ مند ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں باصلاحیت نوجوان کھلاڑی موجود ہیں، ہم انہیں مواقع دیں گے،مجھے امید ہے ٹیم کے باصلاحیت نوجوان اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

واضح رہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کا آغاز بدھ سے ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی سیریز 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں کھیلی جائے گی۔

