بشریٰ بی بی کیلئے وکیل نے اڈیالہ جیل میں ضروری سامان پہنچا دیا

Bushra Bibi

راولپنڈی، بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلمان اڈیالہ جیل پہنچے اور ان کے لیے گرم کپڑے، کمبل، خشک میوہ جات اور دیگر ضروری اشیاء جیل انتظامیہ کے حوالے کر دی۔

وکیل نے بشریٰ بی بی کے لئے 2 پپیتے، 2 پائن ایپل، 2 درجن دیسی انڈے اور2 درجن مالٹے بھی فراہم کئے۔

جیل انتظامیہ نے وکیل کی جانب سے لائی گئی تمام اشیاء وصول کرلیں اورانہیں بشریٰ بی بی تک پہنچانے کا عمل یقینی بنایا۔

عدالت کا مونس الہٰی کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست پرنیب سے جواب طلب

وکیل رائے سلمان نے کہا کہ یہ سامان بشریٰ بی بی کی راحت اوربنیادی ضروریات کے لئے فراہم کیا گیا ہے، انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی جیل کے قواعد کے مطابق مکمل طورپرباقاعدہ اورمحفوظ طریقے سے کی گئی۔

اس دوران وکیل نے جیل حکام سے بشریٰ بی بی کی صحت اور دیکھ بھال کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp