ٹوبہ ٹیک سنگھ، مزدا گاڑی الٹنے سے 4 افراد جاں بحق، چار شدید زخمی

Traffic Accident

ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ روڈ ایم فورموٹروے انٹرچینج کے قریب جانوروں سے لوڈ ایک مزدا گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 دیگر شدید زخمی ہوئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طورپرموقع پرپہنچیں اورزخمیوں کوڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے، حادثے میں گاڑی میں سوارمتعدد جانور بھی زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی افراد کوہسپتال پہنچانے کیساتھ ساتھ موقع سے تباہ شدہ گاڑی اورزخمی جانوروں کی دیکھ بھال بھی شروع کردی۔

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد حادثے کا شکار، اسپتال منتقل

مقامی حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ اس کی وجوہات معلوم کی جا سکیں اورمستقبل میں ایسے حادثات سے بچاؤ کے اقدامات کیے جا سکیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp