کامیابی کی طرف ایک اور قدم : ’ہم نیوز‘ کا برطانیہ میں بھی آغازہوگیا

کامیابی کی طرف ایک اور قدم، ’ہم نیوز‘ کا برطانیہ میں بھی آغاز | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: ’آگے کی سوچ‘  کے ساتھ  خبر کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہم  ٹی وی نیٹ ورک کے چینل  ’ہم نیوز‘  نے پاکستان میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد برطانیہ میں بھی سفر کا اغاز کردیا ہے۔  ’ہم نیوز‘ برطانیہ میں اسکائی  پلیٹ فارم  پر دیکھا جا سکے گا۔

دو ماہ قبل ہی خبر کی دنیا میں قدم رکھنے والا چینل ’ہم نیوز‘ ذمہ دارانہ صحافت اور مستند خبروں کی بدولت بہت جلد ملک کے صف اول کے نیوز چینلز میں شامل ہو گیا ہے۔ خبر کی دنیا سے وابسطہ افراد ‘ہم نیوز’  کو پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں خوشگوار اضافہ قرار دیتے ہیں۔

اپنے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے ’ہم نیوز‘ نے یورپ کی جانب قدم بڑھائے ہیں اور پیر 16 جولائی سے ’ہم نیوز‘ اسکائی چینل 782  پر دیکھا جا سکے گا۔

’اسکائی یو کے‘ برطانیہ کی سب سے بڑی ٹی وی براڈ کاسٹنگ  کمپنی ہے  جو برطانوی شہریوں کو ٹیلی ویژن اور براڈ بینڈ کی سروسز مہیا کرتی ہے، اسکائی یو کے ٹیلی ویژن اور براڈ بینڈ کے علاوہ موبائل فون سروسز بھی فراہم کرتی ہے۔

برطانوی ناظرین کی جانب سے امید کی جا رہی ہے کہ  ’ہم نیوز‘ معیاری اور مصدقہ خبروں کے ساتھ ساتھ  بے لاگ تبصرے  اور جاندار تجزیے پیش کرنے کی روایت برقرار رکھے گا اور خبر کے  ہر شعبے میں نہ صرف اپنے حریف نیوز چینلز کا بھرپور مقابلہ کرے گا بلکہ برطانیہ میں پاکستانی میڈیا میں ایک قابل قدر اضافہ بھی ثابت ہو گا۔

ہم ٹی وی نیٹ ورک کے دو چینلز ’ہم ٹی وی‘ اور ’ہم مصالحہ‘ نا صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں اور ’ہم نیوز‘ سے بھی اسی قسم کی کامیابی کی توقع کی جا  رہی ہے۔


متعلقہ خبریں