کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سرکاری کوارٹرز کے ملازمین مالکانہ حقوق کے لیے مطالبہ کررہے ہیں، 46 سالوں سے اس مسئلے کو حل نہیں کیا گیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 1972 میں وعدہ کیا تھا کہ سرکاری کوارٹرز میں رہنے والوں کو مالکانہ حقوق دیے جائیں گے لیکن اس وعدہ پر عمل نہیں ہو سکا ہے۔
فاروق ستار کی پریس کانفرنس کے دورن خوااتین کارکن آپس میں لڑ پڑیں، ہنگامہ آرائی ہوئی اور بد نظمی بھی دیکھنے میں آئی۔ ایم کیو ایم رہنما خواتین کارکنوں کو منانے کے لیے خود اسٹیج سے اتر کر نیچے آئے لیکن انہیں نے بات ماننے سے انکار کر دیا۔
ڈاکٹر فاروق ستار کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ 247 سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔