نوازشریف اور مریم کے طبی معائنہ کی رپورٹ نیب کو موصول

نوازشریف اور مریم کا طبی معائنہ مکمل، رپورٹ نیب کو وصول | urduhumnews.wpengine.com

راولپنڈی: سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے طبی معائنہ کی رپورٹ قومی احتساب بیورو(نیب) کے حوالے کردی گئی ہے۔

نواز شریف کی آمد سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کےذریعے میڈیکل بورڈ والے کمرے کی تلاشی لی گئی۔ نیب کے میڈیکل بورڈ کا اجلاس 40 منٹ تک جاری رہا۔

ڈاکٹرز نے نواز شریف سے نام، عمر، امراض، ادویات، صحت سے متعلق پوچھا اور ایک سوالنامہ پُر کیا۔

معائنہ کے وقت نواز شریف کا بلڈ پریشر 90-130، شوگر لیول 162 تھا جب کہ نبض کی رفتار 76 درجے فی منٹ ریکارڈ کی گئی۔ سابق وزیراعظم انسولین، امراض قلب سمیت مختلف ادویات ہمراہ لائے ہیں۔

میڈیکل بورڈ میں شامل خاتون ڈاکٹر نے مریم نواز کا طبی معائنہ کیا۔ معائنہ کے وقت مریم نواز کا بلڈ پریشر 80-120 درجے، شوگر لیول نارمل اور نبض کی رفتار 80 درجے فی منٹ ریکارڈ کی گئی۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز معدے کے مرض میں مبتلا ہیں اور ادویات لیتی ہیں، میڈیکل بورڈ کے اجلاس کے دوران مریم نواز کا رویہ نارمل رہا اور پرسکون دکھائی دیں۔


متعلقہ خبریں