مریم سے اظہار یکجہتی، لیگی خواتین کے لیے خصوصی لباس

رہنماؤں کی آمد پر لیگی خواتین نے خصوصی لباس تیارکرلیا | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کی  جمعہ کے روز لندن سے لاہور آمد  پر مسلم لیگ نون کی خواتین  ورکرز کے لیے خصوصی لباس تیار کر لیا گیا ہے۔

مریم نواز سے اظہار یکجہتی کے لیے لیگی خواتین مریم نواز کی تصویر سے مزین شلوار قمیض پہنیں گی، ڈریس معروف  ڈیزائنر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے تیار کیا ہے۔

مریم نواز کی تصاویر والے کچھ  کپڑوں کا رنگ ہلکا  گلابی اور کچھ کا  سفید ہے جس کے ساتھ سفید شلوار رکھی گئی  ہے۔

خواتین کے ساتھ مرد حضرات بھی میدان میں آ گئے ہیں ، لڑکوں کے لیے ’ووٹ کو عزت دو‘ اور ’روک سکو تو روک لو‘ جیسے نعروں سے سجی شرٹس ڈیزائن کی گئی ہیں۔ 

انتخابات میں نوجوانوں کی روز بروز بڑھتی شمولیت نے نت نئے ٹرینڈز کو فروغ دیا ہے اور اب  پارٹی کے لیے مخصوص ٹوپیوں اور دوپٹوں کے بعد کپڑوں کے نت نئے ڈیزائن بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں