ترکیے روسی تیل خریدنا بند کرے ، اہم تجارتی معاہدے کرینگے ، ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump

ترکیے کے صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تجارت، دفاعی شعبے اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے ترکیے کیساتھ اہم تجارتی معاہدے ہونگے، میں چاہتا ہوں کہ ترکیہ روسی تیل خریدنا بند کرے،  ایردوان میرے دوست ہیں ، ترکیہ امریکا کا اہم شراکت دار ہے۔

ٹرمپ آج شہباز شریف، دیگر مسلم رہنماؤں سے غزہ کی صورتحال پر ملاقات کریں گے

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں، حماس سے یرغمالی واپس لینا چاہتے ہیں ، یرغمالی واپس لانے ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے شام کو ترقی کا موقع دیا ، میں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بات کی ، میں نہ کہتا تو سعودی عرب شام پر سے پابندیاں کبھی نہ ہٹاتا۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ٹیرف سے حاصل کی جانے والی رقم امریکی کسانوں کو دیں گے۔


متعلقہ خبریں
    
WhatsApp