اسحاق ڈار کل حاضر ہوں، سپریم کورٹ کا حکم


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکم  دیا ہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کل تک عدالت میں پیش ہو جائیں۔

عدالت عظمیٰ نے اس حوالے سے اسحاق ڈار کو باقاعدہ نوٹس جاری کر دیا ہے، عدالت نے انہیں مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی ویژن (ایم ڈی پی ٹی وی)  تعیناتی کیس میں طلب کیا ہے۔

کیس کی سماعت کل چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا۔

اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے وفاقی وزارت داخلہ سے درخواست کی تھی کہ وہ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرے تاکہ انہیں انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جا سکے، وزارت داخلہ نے منگل کے روز اس درخواست کو نامکمل قرار دیتے ہوئے واپس بھیج  دیا تھا۔

چند روز قبل چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ اسحاق ڈار کی واپسی کے لیے جو کرنا پڑا کریں گے، ان کا پاسپورٹ منسوخ کیا جا سکتا ہےاور ریڈ وارنٹ جاری کرنے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں