اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس: تین گواہوں پر جرح مکمل


اسلام آباد: احتساب عدالت میں سابق  وزیر خزانہ اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے، بدھ کے روز ہونے والی سماعت میں استغاثہ کے مزید  تین  گواہوں قابوس عزیز، محمد نعیم اور نیاز سبحانی کے بیانات قلمبند کیے گئے اور ان پر جرح مکمل کر لی گئی۔

بدھ کے روز شریک ملزم نعیم محمود اور منصور رضا کی بریت کی درخواست بھی دائر کی گئی،  درخواست شریک ملزموں کی طرف سے ان کے وکیل قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ نے دائر کی، بریت کی درخواست پر عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کے وکلا سے دلائل  طلب کر لیے ہیں۔

دوران سماعت گواہ محمد نعیم نے بتایا کہ وہ ریکارڈ سمیت نیب کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوا، گاڑی نمبر LRS-9700 کبھی اسحاق ڈار کے نام  نہیں رہی، گاڑی نمبر LZE-1926  دسمبر 2016 کو اسحاق ڈار سے فاروق نسیم کے نام ٹرانسفر ہوئی جبکہ گاڑی نمبر LRS-9700  بیس جون 2016 کو اسحاق ڈار سے سیدہ زہرہ صفدر کے نام منتقل ہوئی۔


متعلقہ خبریں