طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آج سابق وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس اور بیرون ملک پاکستانیوں کے بینک اکاؤنٹس کے متعلق ازخود نوٹس کیس سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت ہو گی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق دیگر کیسز میں بنی گالہ تجاوزات کیس، لیڈی ہیلتھ ورکرز سروس اسٹرکچر کیس اور ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق مولوی اقبال حیدر کی درخواست شامل ہیں۔

اسی طرح سرکاری رہائش گاہوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، ہائوسنگ سوسائٹیز فرانزک آڈٹ اور مارگلہ پہاڑیوں پر آگ لگنے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت بھی آج ہو گی۔

مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا جبکہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔


متعلقہ خبریں