انتخابی امیدوار نے سیاسی مہم کے بجائے 10 لاکھ ڈیم فنڈ میں جمع کرادیے

10 لاکھ انتخابی مہم کی بجائے ڈیم فنڈ میں جمع کرادیے |humnews.pk

اسلام آباد: لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ 131 کے اُمیدوار عاصم محمود بھٹی نے دیگر امیدواروں کی مانند سیاسی مہم میں رقم خرچ کرنے کے بجائے دس لاکھ روپے بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دیے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر کا کہنا ہے کہ بھاشا ڈیم کے لیے فنڈ ریزنگ کا آغاز ملک کے دو بڑے اداروں نے کیا ہے ۔ بھاشا ڈیم محترمہ بے نظیر بھٹو کا خواب ہے جسے 2011 میں پیپلز پارٹی کی حکومت میں شروع کیا گیا لیکن 2013 کے بعد ن لیگ نے اس پر کوئی کام نہیں کا جس کی وجہ سے اداروں کو آگے بڑھ کر اپنا کر دار ادا کرنا پڑا ۔

عاصم محمود بھٹی نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو کے منشور کے لیے نکلے ہیں اور ان کا منشور کم وسائل والے لوگوں کی زندگی میں بہتری لانا ہے ۔امیر تو پانی کی بوتلیں خرید کر پی لیتا ہے لیکن غریب آدمی عام نلکے کا پانی استعما ل کرتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: ڈیموں کی تعمیر کے لیے اکاؤنٹ حکومت نے نہیں کھولا ۔ چیف جسٹس

ان کا کہنا تھا کہ بھاشا ڈیم سے ناصرف پانی کی قلت دور ہو گی بلکہ 4500 میگا واٹ بجلی بھی پیدا ہو گی۔


متعلقہ خبریں