بنی گالہ میں تعمیرات غیر قانونی قرار


اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیر قانونی تعمیرات کیس کا فیصلہ سناتے  ہوئے بنی گالہ اور سیکٹر ای الیون میں تعمیرات غیرقانونی قرار دے دی ہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل تین رکنی بینچ  نے 72  صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرنے والی تعمیرات گرانے کے قابل ہیں، ماسٹر پلان کو نقصان پہنچا کر مراعات یافتہ طبقے کو فائدہ پہنچایا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دوران سماعت ایسی کوئی دستاویزات پیش نہیں کی گئیں جو ان تعمیرشدہ عمارتوں کو قانونی ثابت کر سکیں، تعمیر کی اجازت دینے کا اختیار صرف کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے پاس ہے جبکہ یونین کونسلز سی ڈی اے آرڈیننس 1960 کے خلاف کسی قسم کی اجازت دینے کی مجاز نہیں۔

عدلیہ نے فیصلے میں کہا ہے کہ اس سلسلے میں قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو چیئرمین سی ڈی اے اور بورڈ  ممبرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں