اسلام آباد/ریاض: وفاقی سیکرٹری دفاع ضمیرالحسن کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔ پاکستان کے دفاعی وفد نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف، نائب وزیردفاع اور اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملا قا تیں کیں۔
پاکستان کی وزارت دفاع کے مطابق ملاقاتوں کے دوران رہنماؤں نے دوطرفہ دفاعی تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستانی وفد نے اسلامی فوجی اتحاد کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ پاکستانی وفد میں سیکرٹری دفاع کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) میجر جنرل ساحر شریف مرزا شریک تھے۔
اس موقع پر اسلامی فوجی اتحاد کے مستقبل اور لائحہ عمل پر پاکستانی وفد کو بریفنگ بھی دی گئی۔
General Raheel Sharif, #IMCTC Military Commander, welcomed a delegation of the #Islamic Republic of #Pakistan headed by the Secretary Defense, Lt Gen Zamir ul Hassan Shah. The delegation discussed salient contours of the future events of #IMCTC during 2018. pic.twitter.com/T9RzzhO25O
— IMCTC (@imctc_en) July 8, 2018
جنرل (ر) راحیل شریف پاکستان فوج کے سربراہ رہ چکے ہیں۔